جماعت ہو رہی ہے ایسے وقت ایک شخص کنویں میں گر پڑتا ہے یا کسی کے گھر آگ لگ جاتی ہے۔ یا اس قسم کا کوئی اور حادثہ ہو جائے تو کیا نمازی نماز توڑ کر اُس کی امداد کریں یا نماز جاری رکھیں؟
کسی کے کنویں میںگرنے کی خبر آجائے یا اس قسم کا کوئی اور حادثہ ہو جائے تو نماز توڑنے میں کوئی حرج نہیں۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے سواری کے بھاگ جانے کے خطرہ سے نماز توڑ دی تھی۔ ملاحظہ فصل رابع مشکوٰۃ۔ عبداللہ امرتسری روپڑی
(فتاویٰ اہل حدیث جلد دوم ص ۱۹۶)