سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حرام جانوروں کی چربی کا تیل استعمال کرنا

  • 460
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1188

سوال

سوال: حرام جانوروں کی چربی کا تیل نکال کر اس کو جسم پر لگا یا جا سکتا ہے ؟ امی کو جوڑوں کا درد ہے کسی نے شیر کی چربی کا تیل دیا ہےکہ اس سے درد ختم ہو سکتی ہے

جواب: جانوروں کی دو قسمیں ہیں۔
١۔ حلال جانور
٢۔ حرام جانور اور ان کی مزید تین قسمیں ہیں:
ایک وہ جو نجس العین ہیں جیسا کہ سور وغیرہ ہے تو ان کی کسی بھی شیئ سے استفادہ جائز نہیں ہے۔
دوسرا وہ جو نجس العین نہیں ہیں جیسا کہ شیر، چیتا وغیرہ
تیسرا وہ جو کسی اصلا حلال ہوں لیکن کسی خارجی سبب سے حرام ہو گئے ہوں جیسا کہ مردار۔
آخری دو قسموں کے بارے اہل علم کا اختلاف ہے۔ بعض اہل علم کے نزدیک ان سے بھی کسی قسم کا بھی استفادہ درست نہیں ہے جبکہ بعض اہل علم کے نزدیک ان کا کھانا حرام ہے جبکہ ان سے کھانے کے علاوہ دیگر استفادہ درست ہے۔ اس بارے آپ مزید اس اور اس پوسٹ کا بھی مطالعہ کریں۔

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ