نمازِ تہجد کا رمضان مبارک میں پڑھنا اور باجماعت ادا کرنا سنت ہے یا بدعت؟
نمازِ تہجد اور تراویح ایک ہی ہے۔ چنانچہ رسالہ ’’ اہل حدیث کے امتیازی مسائل‘‘ میں ہم نے اس پر مفصل بحث کی ہے۔ تراویح، تہجد جب ایک ہوئی تو رمضان میں قیام جماعت ادا کرنا بھی ثابت ہوگیا۔ کیونکہ تین روز رمضان میں رسول اللہﷺ نے باجماعت قیام کیا ہے۔ پھر فرض ہونے کے خوف سے ترک کردیا۔ چنانچہ مسلم شریف میں حدیث ہے۔ اب چوں کہ فرض ہونے کا خوف نہیں۔ اس لیے باجماعت پڑھنا مسنون ہے۔ عبداللہ امرتسری
(فتاویٰ اہل حدیث ص ۲۸۹، ۲)