لوگوں سے سننے میں آیا ہے کہ نماز تہجد بارہ رکعت اس طرح پڑھنی چاہیے کہ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص بارہ مرتبہ، دوسری میں گیارہ مرتبہ تیسری میں دس مرتبہ علی ہذا القیاس ہر رکعت میں ایک دفعہ کم کرتے جانا چاہیے۔ کیا نماز تہجد کا یہ طریقہ مسنون ہے؟ اور جو اس کے خلاف آٹھ رکعت پڑھے اور جو سورۃ چاہے پڑھے اس کی نماز ادا ہو جاتی ہے یا نہیں؟
نماز تہجد کی آٹھ رکعت ہے۔ وتر سمیت گیارہ کسی صورت کی تخصیص نہیں ہے۔ فَاقْرَٗوْا مَا تَیَسَّرَ الْقُراٰن۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اوّل ص ۵۲۶)