نمازِ کسوف کی ترکیب عنایت فرمائیں؟
نمازِ کسوف کی ترکیب یہ ہے کہ جمعہ کا امام لوگوں کے ساتھ دو رکعت نفل پڑھے جس طرح دوسری نفل نماز پڑھی جاتی ہے۔ اسی ترکیب سے پڑھے اور قرأۃ آہستہ پڑھے۔ اور جس قدر زیادہ قرأۃ ہوئے بہتر ہے۔ اور اس کے بعد دعا اور استغفار میں مشغول رہے۔ اور اس وقت تک کہ آفتاب روشن ہو جائے۔ (فتاویٰ عزیزی جلد اوّل ص ۴۲۴)