سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(157) ایک شخص مسجد میں آکر تحیۃ المسجد ایک رکعت پڑھتا ہے..الخ

  • 4588
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 962

سوال

(157) ایک شخص مسجد میں آکر تحیۃ المسجد ایک رکعت پڑھتا ہے..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص مسجد میں آکر تحیۃ المسجد ایک رکعت پڑھتا ہے۔ اتنے میں جماعت کھڑی ہو جاتی ہے وہ شخص نماز توڑ کر جماعت میں آکر شامل ہوتا ہے تو فرض سے فارغ ہونے کے بعد چھوٹی ہوئی نماز پڑھنی ضروری ہے یا نہیں اگر ضروری ہے تو شروع سے پڑھنا چاہیے یا جہاں سے چھوڑی گئی ہے وہاں سے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اقامت کے بعد کسی قسم کی سنت و نفل نماز جائز نہیں ہے۔ خواہ سنت مؤکدہ ہو یا تحیۃ المسجد ہو۔ اس کی دلیل حدیث (۱) مذکور ہے۔ مولانا عبدالسلام بستوی

(اخبار اہل حدیث دہلی جلد ۵، ش ۲۰)

۱:  اذا اقیمت الصلوٰۃ فلا صلوٰۃ الا المکتوبۃ ۔ (مسلم) سعیدی

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 248

محدث فتویٰ

تبصرے