نماز فرض میں اگر سنتیں نہ پڑھی جائیں تو فرضی نماز میں کوئی نقص وارد ہوا یا نہیں؟
حدیث شریف میں ہے اگر فرائض میں نقص ہوگا۔ تو اس کو سنن اور نوافل سے پورا کیا جائے گا۔ اور ظاہر ہے کہ نماز کو شرائط اور ارکان و سنن سے ادا کرنا اور اس کے ظاہری اور قلبی حقوق ادا کرنے میں تغافل ہو ہی جاتا ہے۔ اس لیے سنن اور نوافل کا یقینی طور پر نہیں تو نوعی طور پر لازم ہو ہی جاتی ہے۔
مولانا حافظ محمد صاحب گوندلوی گوجرانوالہ
(الاعتصام جلد ۱۲، ش ۱۲)