قصر نماز کی حالت میں ظہر، عصر، مغرب اور عشاء جمع کرکے پڑھنا درست ہے یا نہیں؟
فرضوں میں قصر کرنا لازم آتا ہے یا سنتوں میں بھی قصر کرنا ضروری ہے۔ بعض آدمی سفر کی حالت میں فقط فرضوں کی قصر کرتے ہیں۔ اور سنتیں موکدہ بھی نہیں پڑھتے۔ کہتے ہیں فرضوں میں قصر ہونے کی وجہ سے سنت کا ادا کرنا ساقط ہو جاتا ہے۔ اس لیے کیا حکم ہے؟
ج فرضوں کی رکعات کی کمی قصر ہے۔ سنتوں میں تاکید کم ہو کر بطور نفل رہ جاتی ہے۔ پڑھے ثواب ہے۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اوّل ص ۶۰۱)