کیا مسافر کے لیے دو فرضوں کے لیے سنن اور نوافل پڑھنے بھی ضروری ہیں؟
آنحضرتﷺ صرف دو فرض ہی پڑھا کرتے تھے جس سے ثابت ہوا کہ سنن اور نوافل ضروری نہیں، ہاں فجر کی دو سنت اور وتر آپ پڑھا کرتے تھے اگر وقت مل جائے تو نفل بھی پڑھ سکتا ہے۔ بعض صحابہ پڑھ لیا کرتے تھے۔ مگر ضروری نہیں۔ زاد المعاد ص ۱۳۴
(اہل حدیث سوہدرہ ۲۳؍ ذوالحج ۱۳۷۳ھ)