سفر کی مسافت کم از کم کتنی ہے جس میں نماز قصر کی جاسکے؟
کم از کم مسافت تین فرسخ ہے، عون المعبود شرح ابی داؤد ص ۴۴۶ سبل السلام ص ۱۵۵ زاد المعاد ص ۱۳۴۔ اگرچہ ائمہ نے اس مسئلہ پر خوب بحث کی ہے۔ اور اختلاف بھی کیا ہے۔ مگر محدثین رحمہ اللہ کے نزدیک ۹ میل کی روایت صحیح ہے جس پر نماز قصر کی جاسکتی ہے۔
(اہل حدیث سوہدرہ جلد ۶، ش ۲۹)