کوئی شخص اپنی دکان کا سامان خریدنے دوسرے شہروں کو جاتا ہے کیا وہ دوگانہ پڑھ سکتا ہے اگر پڑھ سکتا ہے تو اپنے شہر کے کتنے فاصلہ پر (جبکہ وہ لاری یا ریل میں سفر کر رہا ہو) دوگانہ شروع کردے؟
دکان کے لیے سامان خریدنے جائے یا کسی اور ضرورت کے تحت سفر پر روانہ ہو تو دوگانہ پڑھ سکتا ہے۔ سفر خواہ ریل کا ہو یا لاری کا جب اپنے گاؤں یا شہر کی حدود سے نکل جائے تو دوگانہ شروع کردے کیوں کہ حدود سے نکلنے کے ساتھ ہی دوگانہ شروع ہو جاتا ہے۔
مولانا حافظ محمد عبداللہ روپڑی لاہور
تنظیم اہل حدیث جلد ۱۷، ش ۲۶