آج کل بعض مولوی نماز عید سے پہلے خطبہ بیان کرتے ہیں۔ کیا نمازِ عید سے پہلے تلاوتِ قرآن کوئی وعظ، خطبہ اور نعت وغیرہ پڑھنا جائز ہے؟
نمازِ عید سے پہلے خطبہ خلافِ سنت ہے۔ حدیث میں خطبہ نماز عید کے بعد آیا ہے، پہلے خطبہ پڑھنا مروان نے جاری کیا تھا۔ جس پر ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے سخت انکار کیا۔ ملاحظہ ہو مشکوٰۃ باب صلوٰۃ العیدین نعت یا تلاوت قرآن مجید یا پھر وعظ یہ سب خطبہ میں شامل ہیں۔
(فتاویٰ اہل حدیث جلد دوم ص ۳۹۵)