تکبیرات عیدین پہلی رکعت میں الحمد شروع کرنے سے پہلے اور سبحانک اللھم پڑھنے کے بعد ادا کرنی چاہئیں یا سبحانک اللھم پڑھنے سے پہلے تکبیر اولیٰ کے ساتھ ادا کرنی چاہئیں۔ اس کا جواب صحیح حدیث سے تحریر فرمائیں۔
حدیث میں عیدین کی تکبیریں قرأت سے پہلے کہنے کا ذکر آیا ہے۔ بظاہر اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ عیدین کی تکبیریں سبحانک اللھم کے بعد ہیں۔ ورنہ قرأت سے پہلے کی بجائے سبحانک اللھم سے پہلے کا ذکر ہوتا ہے، لیکن اگر کوئی پہلے کہہ لے تو بھی حرج نہیں کیوں کہ حدیث میں صراحت کسی جانب نہیں آتی۔
عبداللہ امرتسری روپڑی
(فتاویٰ اہل حدیث ص ۴۰۱)