سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

وتر،سنتیں اور نفل چھوڑنے کا حکم

  • 454
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 798

سوال

سوال: السلام علیکم کیا فرض نماز کے علاوہ ،سنت،نوافل،وتر چھوڑنے والے کی نماز نہیں ہوتی؟ اور کیا وہ بھی بے نمازی کے کفر کی طرح ہو جائے گا یا اصل چیز فرض نماز کا ادا کرنا ہے؟اگر ایک شخص لگاتار کئی کئی دن صرف فرض نماز پڑھے اور اس کے علاوہ سنتیں،نوافل،وتر چھوڑتا رہے

جواب: فرض صرف فرض نماز ہی ہے۔ وتر، سنن اور نوافل وغیرہ فرائض میں شامل نہیں ہیں۔ وتر اور سنت موکدہ کو ادا کرنے کی حتی الامکان کوشش کرنی چاہیے لیکن اگر کسی وجہ سے کبھی کبھار رہ جائیں تو گناہ گار نہیں ہو گا لیکن مستقل طور ترک کرنا درست نہیں ہے۔

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ