عیدالاضحی کی نماز ہندوستانی مروجہ وقت کے لحاظ سے کتنے بجے کے اندر پڑھنا مسنون ہے؟ زیادہ دیر کرکے نماز عید الاضحی ادا کرنا شرعاً کیا حیثیت رکھتا ہے؟
عید الفطر کی نماز کا مسنون وقت وہ ہے جب آفتاب افق سے تقریباً سوا نیزہ بلند اور نماز عیدالاضحی کا مسنون وقت جب آفتاب افق سے ایک نیزہ بلند ہو، اس سے زیادہ دیر کرکے عیدالاضحی کی نما زادا کی جائے تو نماز تو ہو جائے گی، مگر مسنون وقت وہی ہے جو لکھا گیا ہے۔
مولانا عبدالوہاب آروی
(ترجمان دہلی جلد ۷ ش ۱۷)