نمازِ عید مسجد میں پڑھنی جائز ہے؟
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ بارش ہوئی تو رسول اللہﷺ نے نمازِ عید مسجد میں پڑھائی۔ (مشکوٰۃ) اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ عید کی نماز میدان میں پڑھنی چاہیے۔ البتہ اگر بارش وغیرہ کا عذر ہو۔ توعیہ کی نماز مسجد میں پڑھنی جائز ہے۔
عبداللہ امرتسری روپڑی
(فتاویٰ اہل حدیث ص ۳۹۵، ۲)