عید کی نماز بدون بارش یا بدون کسی عذر شرعی کے مسجد میں پڑھنے کا ثبوت اور عید کی نماز کے بعد چندہ کرکے یا وقف کردہ زمین کے اخراجات سے کھانا تیار کرکے کھانا اور کھلانا اور اس کو لازم ضروری جاننا شروع میں جائز ہے یا نہیں؟
بغیر عذر کے نماز بستی میں پڑھنی خلاف سنت ہے، چندہ اگر کھانے کے لیے ہے تو اس کا کھانا کھلانا جائز ہے۔ اور اگر اور غرض کے لیے ہے تو اسی غرض میں لگانا ضروری ہے۔ ایسا ہی وقف زمین بھی اگر دعوتِ مسلمین کے لیے موقوفہ ہے تو اس کا کھانا کھلانا جائز ہے اور اگر وہ کسی خاص غرض کے لیے وقف ہے تو اسی غرض میں اس کو استعمال کرنا چاہیے۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اوّل ص ۴۵۰)