سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(81) منبر پر عصا لے کر خطبہ پڑھنے کا حکم

  • 4512
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1090

سوال

(81) منبر پر عصا لے کر خطبہ پڑھنے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

منبر پر عصا لے کر خطبہ پڑھتے ہیں خطیب لوگ اس کی سند قرآن اور حدیث سے ثبوت درکار ہے۔ اور اگر ثبوت ہے تو کونسی حدیث میں ہے۔ بخاری، مسلم، مشکوٰۃ، ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ کونسی حدیث سے ثابت ہے۔ یہ مسئلہ اخبار اہل حدیث میں شائع کردیں۔

(محمد عبدالرزاق از برما)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

:… آنحضرتﷺ بوقت خطبہ عصایا کمان ہاتھ میں رکھا کرتے تھے کبھی حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے کندھے پر ہاتھ رکھ لیتے۔  (مشکوٰۃ باب صلوٰۃ العیدین) ، (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ، ص ۵۶۰)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 163

محدث فتویٰ

تبصرے