کوئی شخص نماز جمعہ میں دوسری رکعت کے رکوع کے بعد شامل ہو تو آیا وہ نیت جمعہ کی کرے یا ظہر کی؟ مدراسی علماء کا فتویٰ ہے جمعہ کے دوسرے رکوع کے بعد ملنے والا نماز ظہر پڑھے اور نیت جمعہ کرنے کو حکم دیتے ہیں کیا نیت جمعہ واسطے نماز ظہر کے کفایت کرسکتی ہے؟
حدیث شریف میں ہے کہ جمعہ کی ایک رکعت پاؤ تو جمعہ پڑھو ورنہ نماز ظہر کی نیت کرکے نمازِ ظہر پڑھو۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اوّل ص ۵۵۹)