اگر فرض مطلق ہے تو نبیﷺ نے ہجرت کے بعد چند دفعہ چند مقامات پر جمعہ کیوں نہیں پڑھا۔ معاذ اللہ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ حضرتﷺ فریضہ نماز کو ترک کردیتے ہرگز نہیں۔
جب مطلق مقید کی مراد ہی معین نہیں تو سوال فضول ہے۔ پھر جن شروط کے ساتھ فرض ہے۔ اگر چھوڑا ہے تو ان ہی میں سے کسی شرط کے نہ پائے جانے کی صورت میں چھوڑا ہوگا، جیسا کہ حجۃ الوداع میں سفر کی وجہ سے ترک کیا تھا۔