نماز جمعہ کا اجراء مکہ مکرمہ میں ہوا۔ یا مدینہ منورہ میں فرض ہوا۔ اور اس نماز کا حکم باقی نماز ہائے فریضہ کے ساتھ ہوا یا بعد میں اگر بعد میں ہوا تو اس کی وجہ کسی حدیث صحیح سے ثابت کرو۔ کہ یہ حکم بعد میں کس بنا پر صادر ہوا۔
جس کو عرف میں جمعہ کہا جاتا ہے۔ وہ مدینہ منورہ میں فرض ہوا ہے۔ کیوں کہ اس کے سب دلائل مدنی ہیں۔ آیت بھی اور احادیث بھی۔ ہاں اصل ظہر مکہ مکرمہ ہی میں فرض ہوچکی تھی۔ کیوں کہ معراج کی رات پانچ نمازیں فرض ہوئی تھیں۔ جن میں ظہر بھی داخل ہے۔ اس کی دو رکعت کم ہو کر جمعہ بن گیا۔