سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(53) کیا نمازِ جمعہ ظہر ہے یا ظہر کا بدل؟

  • 4484
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 1444

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نمازِ جمعہ ظہر ہے یا ظہر کا بدل؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمعہ ایک لحاظ سے ظہر ہے۔ ایک لحاظ سے ظہر کا بدل ہے۔ اگر یہ لحاظ کریں کہ جمعہ میں اور باقی دنوں کی ظہر میں فرق ہے۔ تو اس کو بدل کہہ سکتے ہیں اور اگر یہ لحاظ کریں کہ بعض باتوں کے بدلنے سے اصل علم نہیں بدلتا تو اس کو ظہر کہہ سکتے ہیں۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے سب نمازیں پہلے دو دو رکعت فرض ہوئیں تھیں، مدینہ منورہ میں آکر چار رکعت ہوگئیں۔ اور پہلے نماز میں کلام جائز تھی۔ پھر حرام ہوگئی۔ اس طرح اور بہت سی باتوں میںفرق پڑ گیا۔ مگر یہ نہیں کہا جاتا کہ معراج کی رات جو پانچ نمازیں فرض ہوئیں تھیں وہ نہیں رہیں۔ بلکہ ان کی جگہ پانچ نئی فرض ہوگئیں۔ ٹھیک اسی طرح جمعہ کو سمجھ لینا چاہیے البتہ باقی دنوں میں ظہر فرض ہے۔

 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 132

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ