جس وقت امام خطبہ پڑھے اُس وقت منبر کو کونسی جگہ پر رکھا جائے۔ محراب کے عین درمیان میں یا دائیں جانب؟
مسجد نبوی میں منبر کی جگہ دائیں طرف سے اور منبر سے پہلے رسول اللہﷺ کھجور کے تنا سے ٹیک لگا کر خطبہ پڑھتے تھے جس کا مقام قریباً محراب کے قریب پڑھتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حسب ضرورت اِدھر اُدھر ہونے میں کوئی حرج نہیں۔
مولانا عبداللہ امرتسری روپڑی
(فتاویٰ اہل حدیث ص۳۶۶)