عید کی نماز تاخیر سے پڑھی گئی۔ عید گاہ ہی میں جمعہ کا وقت ہوگیا۔ اگر جامع مسجد پہنچ کر جمعہ پڑھیں تو وقت نہیں رہے گا۔ کیا عید گاہ میں جمعہ پڑھ سکتے ہیں؟
حدیث میں ہے: جعلت لی الارض کلھا مسجدا الحدیث
اس حدیث کا یہی مطلب ہے کہ جہاں وقت ہو جائے نماز پڑھ لی جائے۔ مسجد میں پہنچنے کی خاطر قضا نہ کی جائے نہ اول وقت ضائع کیا جائے جس میں خدا کی رضا ہے۔
مولاناعبداللہ امرتسری روپڑی
(فتاویٰ اہل حدیث ص ۲۸)