جمعہ میں ایک شخص خطبہ پڑھائے اور دوسرا شخص نماز پڑھاوے (اور ایسا کبھی کبھی کرتے ہیں) تو ایسا کرسکتے ہیں اس کے ثبوت میں کوئی صحیح حدیث ہے اگر نہیں ہے تو ایسا کرنا بدعت ہے یا نہیں؟
ضرورت ہو تو جائز ہے، منع پر کوئی دلیل نہیں نہ اس کی مثال ملتی ہے اس لیے معفو عنہ ہے۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۶۰۹)