سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(33) حالت خطبہ میں بوجہ گرمی کے پنکھا کرلینا جائز ہے یا نہیں؟

  • 4464
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1103

سوال

(33) حالت خطبہ میں بوجہ گرمی کے پنکھا کرلینا جائز ہے یا نہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حالت خطبہ میں بوجہ گرمی کے پنکھا کرلینا جائز ہے یا نہیں؟ زید کا خیال ہے ایسا کرنا آداب مجلس کے خلاف ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک حدیث میں آیا ہے بعض صحابہ گرمی میں مٹھی میں مٹی بھر لیتے اور سجدہ کرتے وقت ماتھے کے نیچے رکھ لیتے تاکہ ماتھے کو آرام پہنچے، اس حدیث سے اگر اسنباط کیا جائے تو پنکھے سے آرام حاصل کرنا جائز معلوم ہوتا ہے۔

اس مسئلہ میں ۱۹۳۲ء میں کتب خانہ مولانا شمس الحق صاحب ڈیانوی کے پاس جب میں ٹھہرا ہوا تھا کچھ آثار صحابہ یا تابعین میں نے قلمی کتابوں سے نقل کئے تھے جو اس وقت موجود تھیں۔ دہلی کتب میں رہ گئے ان سے جواز ثابت ہوتا تھا۔ واللہ اعلم  ابو سعید شرف الدین دہلوی

(فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۶۱۰)


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 81

محدث فتویٰ

تبصرے