ایک شخص جمعہ کے روز گھر سے مسجد میں آتے ہی چار رکعت صلوٰۃ التسبیح پڑھتا ہے اور دو رکعت سنت کو جمعہ سے پہلے نہیں پڑھتا آیا اس کو دو رکعت سنت پڑھنا ضروری ہے یا صلوٰۃ التسبیح؟
صلوٰۃ التسبیح کا ثبوت کسی صحیح حدیث سے نہیں اور دوگانہ مسجد کا ثبوت صحیح روایت سے ہے یہاں تک کہ خطبہ کی حالت میں بھی پڑھ لینے کا حکم ہے۔
(فتاویٰ ثنائیہ جلد اوّل ص ۵۹۱)