جمعہ کے روز جب امام خطبہ پڑھتا ہو اور کوئی شخص باہر سے آکر السلام علیکم کہے تو یہ السلام علیکم کہنا یا اس کا جواب دینا جائز ہے یا منع ہے؟
جس وقت خطیب خطبہ دے رہا ہو اس وقت سلام نہیں کہنا چاہیے کیوں کہ سلام کہنا سنت ہے اور خطبہ کا سننا فرض ہے۔ تو سلام کہنے والے نے فرض کو ترک کیا، لہٰذا خطبہ کے وقت سلام نہیں کہنا چاہیے۔ اور اگر کسی نے سلام کہا تو سننے والا چپکے سے جواب دے دے۔ واللہ اعلم بالصواب ، حررہ السید محمد عبدالحفیظ غفر لہ
سید محمد نذیر حسین ۱۲۸۱
سید محمد عبدالسلام غفرلہ
۱۳۰۵ سید محمد ابو الحسن
فتاویٰ نذیریہ جلد اول صفحہ ۵۷۵