سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(16) جمعۃ المبارک کی فضیلت

  • 4449
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1448

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جمعۃ المبارک کی فضیلت


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے آنحضرتﷺ نے فرمایا: جمعہ کے دن فرشتے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اور آنے والوں کو درجہ بدرجہ لکھتے رہتے ہیں۔ سب سے اول آنے والے کی مثال ایسے ہے جیسے کسی نے اونٹ کی قربانی دی ہو اور اس کے بعد آنے والے علی الترتیب گائے، مینڈھا، مرغی اور انڈے کا ثواب پاتے ہیں۔ جب امام خطبہ کے لیے نکلتا ہے۔ تو وہ اپنے دفاتر بند کرکے ذکر اللہ سننے میں مشغول ہو جاتے ہیں۔  (بخاری، مسلم)

تشریح

اس تمثیل سے مراد یا تو یہ ہے کہ جیسے اونٹوں اور گائے کے چرواہوں میں مراتب کا فرق ہے۔ اسی طرح ان میں فرق ہے۔ یا یہ کہ اگر ثواب مجسم ہوں (جیسے قیامت کو ہوں گے) تو پہلے کو اونٹ کا وزن اور دوسرے کو گائے کا ملے گا۔ علی ہذالقیاس۔ یہ فرشتے کراماً کاتبین کے علاوہ ہیں۔ وگرنہ کراماً کاتبین کبھی دفتر بند نہیں کرتے۔

فقط عبدالرشید اظہر                   

مدرس جامعہ سعیدیہ خانیوال    

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 58

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ