سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(14) کیا جو حدیث جمعتہ المبارک کے حق میں آئی ہے..الخ

  • 4447
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1144

سوال

(14) کیا جو حدیث جمعتہ المبارک کے حق میں آئی ہے..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا جو حدیث جمعتہ المبارک کے حق میں آئی ہے۔ اس کو عید الاضحی پر چسپاں فرماتے ہیں۔ اور قربانی ایک انڈا، پاؤ بھر گوشت، ایک مرغ پر اکتفا کرتے ہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہم انڈا وغیرہ دے کر قربانی سے سبکدوش نہیں ہوتے بلکہ دنبہ، بکرا، گائے، اونٹ وغیرہ حیوانات جو میسر ہو قربانی کرتے ہیں۔ مفلس نادار راغب طلب ثواب کے لیے مرغ کی قربانی جائز جانتے ہیں۔  (فتاویٰ ستاریہ ص۱۴۳، ج۴)

توضیح الکلام

کیا اچھا ہوتا کہ مفتی صاحب اس پر کوئی دلیل قرآن و حدیث سے دیتے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبیﷺ اور صحابہ کرام سے گائے، اونٹ، بکری، بھیڑ اور گھوڑے کے علاوہ قربانی سنت اور ثابت نہیں۔  (تلخیص ص ۳۸۲)

سعیدی


 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 56

محدث فتویٰ

تبصرے