کیا مصر کی تعریف اکثر قریہ پر صادق آتی ہے؟
ہاں آتی ہے درمختار ص۸۳۵ میں ہے: المصر وھو لا یسع اکبر مساجدہ اھلہ المکلفین بھا ھذا اختیار الثلجی وعلیہ فتوی اکثر الفقھاء لظھور التوانی فی الاحکام وھو یصدق علی کثیر من القریٰمصر وہ ہے کہ جس کے بڑی مسجدوں میں وہاں کے مرد عاقل بالغ نہ سما سکیں۔ اس کو ثلجی نے اختیار کیا ہے اور اس پر بہت فقہا کا فتویٰ ہے۔ چونکہ احکام شرعیہ میں سستی آگئی اور یہ صادق آتا ہے بہتیرے دیہاتوں پر۔
مولانا عبدالغفور رمضان پوری بہاری
(فتاویٰ مفید الاحناف ص ۱۰)