سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(199) کسی کے مر جانے کے بعد جو فاتحہ پڑھی جاتی ہے

  • 4388
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 869

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی کے مر جانے کے بعد جو فاتحہ پڑھی جاتی ہے اور پرسان ماتم والے گھر جا کر دعا یا فاتحہ پڑھ کر اور ہاتھ اُٹھا کر دعا مانگتے ہیں اور مردہ کی روح کو بخشتے ہیں یہ جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسند احمد میں جریر بن عبد اللہ بجلی سے روایت ہے۔

((کنا تعد الجتماع ال اھل المیت وضعۃ الطعام بعد دفنہ من النیامۃ))

’’یعنی اہل میت کی طرف جمع ہونا۔ نیز کھانا تیار کرنا ہم نوحہ سمجھتے تھے۔‘‘

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اہل میت کے گھر میں جمع ہونا نوحہ یعنی رونے پیٹنے میں داخل ہے نیز پہلے روزیا تیسیر روز یا ساتویں روز یا چالیسویں روز یا ششمائی یا سالانا جو کھانا پکتا ہے یہ بھی نوحہ میں داخل ہے اور ابو داؤد میں حدیث ہے۔

((لعن رسول اللّٰہ ﷺ النائمۃ والمستمعۃ))

’’یعنی رسو اللہ ﷺ نے نوحہ کرنے والی اور سننے والی پر لعنت کی ہے۔‘‘

اب جو لو گ اہل میت کے گھر میں صبح و شام یا تیسرے روز یا کسی اور دن میں ماتم پرسی یا فاتحہ کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ ان کو اس بات سے توبہ کرنی چاہیے۔ ایسا نہ ہو کہ ان کا یہ فعل نوحہ میں داخل ہو کر لعنت کاباعث ہو جائے، ثواب حاصل کرتے کرتے عذاب میں گرفتار ہو جائیں اور آیت کریمہ {یَحْسَبُوْنَ اَنَّھُمْ یُحْسِنُوْنَ صُنْعَا} کے نیچے آ جائیں یعنی سب سے زیادہ ٹوٹے والے ہو جائیں اس کے علاوہ اس قسم کی فاتحہ خوانی کا کوئی ثبوت نہیں۔ نہ خیر القرون میں یہ کام ہوا، پس یہ بدعت ہوا اور حدیث میں ہے: ((کل بدعۃ ضلالۃ)) (فتاویٰ اہل حدیث ج۲ ص ۴۶۹)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 361

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ