میت کے دم نکل جانے کے بعد اس کے سر کے پاس بیٹھ کر قرآن مجید کی تلاوت کرنی جائز ہے یا نہیں؟
اگر اس طرح قرآن خوانی لازم کر دی گئی تب تو یہ بدعت ہے۔ اس کا ثبوت کتاب و سنت وزمانہ خیر القرون میں نہیں پایا گیا ہے۔ لہذا اس کا ترک لازم ہے۔ ہاں اتفاقیہ اگر کبھی پڑھ لیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔
(اہل حدیث گزٹ دہلی جلد نمبر ۹ ش نمبر۸)