حاجیوں پر زیارت قبر شریف نبوی کا حرام یا مکروہ ہونا۔
:… حاجیوں پر زیارت قبر شریف کو کوئی مسلمان حرام و ناجائز نہیں کہتا نہ کسی نے ایسا لکھا ہے، البتہ اہل حدیث و بیشتر فقہاء معتمدین یہ کہتے ہیں کہ حاجیوں پر صرف ادائے حج کعبہ فرض و واجب ہے، زیارت قبر نبوی واجب نہیں بلکہ مستحب یا مسنون ہے۔ اگر کوئی شخص حج صرف پر اکتفا کرے اور زیارت کے لیے نہ جاوے تو اس کے حج میں کچھ نقصان نہیں اور نہ وہ گناہ گار ہوتا ہے۔ اور زیارت کے بارے میں جو روایتیں مشہور ہیں اور ان میں بعض موضوع اور جعلی اور بعض ضعیف اور متروک ہیں۔ اس کی تفصیل بہت سی کتابوں میں ہو چکی ہے۔
(فتاویٰ از غام المبتدعین ص ۱۴)