سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

موبائل یا کیمرے سے تصویربنانا

  • 436
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 584

سوال

سوال: موبا یل یا کیمرے سے تصا ویر بنانے کے بارے مین اسلام کیا کہتا ھے؟ تفصیل سے بتا ئیے

جواب: تصویر کے مسئلہ میں اہل علم کا بہت اختلاف ہے۔ اس کے لیے آپ ماہنامہ محدث کے تصویر نمبر کا مطالعہ کریں۔
راقم کو ذاتی طور ان اہل علم کی رائے پسند ہے جن کے نزدیک تصویر کی حرمت کی اصل علت تخلیق میں مشابہت ہے لہذا صرف ہاتھ سے بنائی ہوئی تصاویر اور مجسمے حرام ہیں جبکہ کیمرے یا ویڈیو کی تصویر اصلا جائز ہے لیکن اگر اس میں بھی کوئی خارجی قباحت آ جائے مثلا کیمرہ سے بنی ہوئی پیر و مرشد کی تصویر کو تعظیم کے لیے گھر میں لٹکانا تو اس خارجی قباحت کی سبب سے وہ تصویر بھی ممنوع ہو جائے گی۔ واللہ اعلم بالصواب

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ