قبر کی زیارت کو کس طرح جانا چاہیے اور پھول چادر وغیرہ باجہ بجا کر لے جانا جائز ہے یا نہیں؟
قبر کی زیارت کو اس طرح جانا چاہیے کہ نیت ہو کہ وہاں جا کر موت یاد کر کے عبرت حاصل کریں۔ چادریں چڑھانا، باجہ بجانا یہ سب خرافات ہیں۔ اصل فرض کے بالکل مخالف، عورتوں کا قبروں میں جانا حدیث شریف میں منع آیا ہے۔ واللہ اعلم۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۵۵۰)