زیارت قبور کی ترکیب کیا ہے؟
عوام مؤمنین کی قبر کی زیارت کے لیے جاوے تو پہلے قبلہ کی طرف پشت کر کے اور میت کے سینہ کے سامنے منہ کرے اور سورۃ فاتحہ ایک مرتبہ اور قل ہو اللہ احد تین مرتبہ پڑھے اور جب مقرہ میں جاوے تو یہ کہے:
((اَلسََّلَامُ عَلَیْکُمْ اَھْلَ الدِّیَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُسْلمِْنَ یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَلَکُمْ وَاَنَّا اِنْشَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَلْاَحِقُونَ))
’’یعنی سلام ہے تم لوگوں پر اے اہل دیار مؤمنین اور مسلمین میں سے، بخشش فرما دے اللہ تعالیٰ ہمارے حق میں اور تمہارے حق میں اور ہم انشاء اللہ تمہارے ساتھ ملنے والے ہیں۔‘‘
(فتاویٰ عزیزی ص ۴۲۵، جلد ۱)