سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(161) اگر کسی قبر میں مردہ کی ہڈی پائی جائے تو کیا کرے؟

  • 4351
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1092

سوال

(161) اگر کسی قبر میں مردہ کی ہڈی پائی جائے تو کیا کرے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی قبر میں مردہ کی ہڈی پائی جائے تو کیا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی جگہ دفن کرنا منع نہیں، ہڈی نکال کر مردہ دفن کر دیں۔

شرفیہ:

… مسلم مردہ کی ہڈی کا احترام لازم ہے۔ حدیث نبوی ﷺ ہے:

((کسر عظیم المیّت ککسرہ حیًا رواہ ابو داؤد باساند علی شرط مسلم وزاد ابنن ماجۃ من حدیث ام سلمۃ فی الاثم بلوغ المرام))

لہٰذا مسلم کی ہڈیوں کو یوں ہی رہنے دیا جائے اور دوسری قبر بنا کر مردہ کو دفن کر دیں۔ ابو سعید شرف الدین دہلوی۔

توضیح الکلام:

… تمام ہڈیوں کو احتیاط سے جمع کیا جائے اور قبر کو تیار اور صاف کر کے میت کو اس میں دفن کیا جائے اور ہڈیوں کو ایک طرف رکھا جائے تو اس میں کوئی ہرج کی بات نہیں۔ جیسا کہ آج کل عرب میں ہو رہا ہے کہ کچھ مدت کے بعد ہڈیوں کو ایک طرف کیا جاتا ہے۔ (سعیدی)

 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 280

محدث فتویٰ

تبصرے