سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(152) شہداء کی لاش کو قبر میں مٹی یا دیمک وغیرہ کھاتی ہے یا نہیں؟
  • 4342
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1632

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شہداء کی لاش کو قبر میں مٹی یا دیمک وغیرہ کھاتی ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شہید کے جسموں کے متعلق قرآن و حدیث میں تشریح نہیں آئی کہ ان کو قبر میں مٹھی کھاتی ہے یا نہیں، البتہ انبیاء کے اجساد کے متعلق حدیث میں تصریح آئی ہے۔ ((اِنَّ اللّٰہَ حَرَّمَ عَلَی الْاَرْضِ اَنْ تَأْکُلَ اَجْسَادَ الْاَنْبیائ)) (ابن ماجہ باب ذکر وفات النبی ﷺ ودفنہ) ’’یعنی اللہ تعالیٰ نے انبیا ء کے جسموں کو زمین پر حرام کر دیا ہے کہ وہ ان کو کھائے۔‘‘ہاں بعض واقعات اس قسم کے پائے گئے ہیں کہ بزرگوں کی لاش کو مٹی نے نہیں کھایا جن میں بعض شہید ہیں اور بعض غیر شہید۔

(عبد اللہ امرتسری روپڑی) (فتاویٰ اہل حدیث جلد ۲ ص ۴۹۲)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 275

محدث فتویٰ

تبصرے