سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(148) ٹیلہ اوچان موجود ہو وہاں گورستان بنانا جائز ہے؟

  • 4338
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 917

سوال

(148) ٹیلہ اوچان موجود ہو وہاں گورستان بنانا جائز ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خسف شدہ بستی جو کہ بصورت ٹیلہ اوچان موجود ہو وہاں گورستان بنانا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جہاں ثمود ہلاک ہوئے وہاں سے جلدی گزر جانے کی وجہ رسول اللہ ﷺ نے یہی بیان کی ہے، کہ کہیں تمہیں بھی وہ عذاب نہ پہنچے جو ان کو پہنچا اس سے معلوم ہوا کہ ایسی جگہ غضب الٰہی کی جگہ ہے، پس ان میں دفن کرنا ٹھیک نہیں۔

(عبد اللہ امر تسری روپڑ) (فتاویٰ اہل حدیث جلد نمبر ۴ ص ۴۷۰)


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 256

محدث فتویٰ

تبصرے