میت کو لحد میں رکھ کر بجائے کچی اینٹوں کے لحد کو مٹی کے پکے ہوئے برتنوں سے بند کرنا جائز ہے یا نہیں؟
چونکہ انسان کچی مٹی سے پیدا ہوا ہے اس لیے لحد میں اور قبر پر پختہ اینٹیں نہ لگائی جائیں۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے۔
{مِنْھَا خَلَقْنَا کُمْ وَفِیْھَا نُعِیْدُکُمْ وَمِنْھَا نُخْرِجُکُمْ تَارَۃً اُخْرٰی}
’’یعنی ہم نے مٹی سے تمہیں پیدا کیا اور اسی میں تمہیں لوٹائیں گے، اور اسی سے تمہیں نکالیں گے۔‘‘
اسی لیے دفن کے وقت یہ آیت پڑھی جاتی ہے۔ پس لحد کو پکے برتنوں سے بند کرنا ناجائز ہے۔
(عبد اللہ امر تسری مقیم روپڑ) (فتاویٰ اہل حدیث جلد نمبر ۲ ص ۴۶۷)