سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(141) مشہور ہے کہ کوڑھی (یعنی جس کے جسم پر سفیدی آ گئی ہو) ..الخ

  • 4331
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 824

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہاں پر یہ کہاوت مشہور ہے کہ کوڑھی (یعنی جس کے جسم پر سفیدی آ گئی ہو) مرنے کے بعد گلتا سڑتا نہیں ہے اور اس کے ناخن، بال بڑھتے جاتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ کہاوت غلط ہے ہاں صحیح حدیثوں سے انبیاء کرام کے متعلق ثابت ہے کہ ان کا جسم اطہر محفوظ رہتا ہے۔

((واسحٰق ابن عبد البر بھم الشھداء والقرطبی المؤذن المحتسب واراد غیرہ الصدیقین والعلماء العاملین وحامل القراٰن العامل بہ والمرابط والمیت بالطاعون صابر امحتسبار والمکذبین ذکر اللّٰہ والمحبین لہ فتلک عشرۃ کاملۃ زرقانی علی المؤطا)))(محدث دہلی جلد نمبر ۸ ش نمبر۱۲)


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 251

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ