سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ایمان کا کمزور ہونا

  • 433
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 701

سوال

ایمان کا کمزور ہونا

سوال: السلام علیکم،  ایک بھائی نے مجھ سے سوال کیا ہے جس کے الفاظ کچھ یوں ہے:  السلام علیکم عامر بھائی، مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرا ایمان گناہوں کی وجہ سے کمزور ہو گیا ہے کیونکہ میرا نہ تو نماز میں دل لگتا ہے نہ ہی تلاوت قرآن میں. نماز پڑھتے وقت ادھر ادھر دل و دما

جواب:
وعلیکم السلام
اپنے دوست کو ان چیزوں کا مشورہ دیں:
۱۔ قرآن مجید کے ایک حصہ کی روزانہ تلاوت ترجمہ و تفسیر کے ساتھ، سنیں یا پڑھیں۔
۲۔ موت کو کثرت سے یاد کریں۔
۳۔ نیک اور اچھے لوگوں کی صحبت میں روزانہ اپنے وقت کا ایک حصہ گزاریں۔
۴۔ فجر کے بعد اور عصر کے بعد توبہ و استغفار، اللہ سے ہدایت، ہدایت ہر استقامت اور ایمان پر خاتمہ وغیرہ کی دعا کو معمول بنا لیں۔
۵۔ پانچ وقت اذان کے وقت مسجد میں موجود ہوں اور اگر اذان بھی دے سکیں تو کیا ہی خوب ہے۔
ان شاء اللہ بہت جلد ایمانی و روحانی کیفیات بدل جائیں گی۔

تبصرے