مسلمانوں کے قبرستان میں کھیتی کرنی یا پرانی قبروں پر قلمی آم یا کوئی اور پھل دار درخت لگانا اور ان پھلوں اور گھاس کو نیلام کر کے پیسے مسجد میں صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟
نئی کی طرح پرانے قبرستان میں بھی کھینی کرناناجائز ہے۔
((سئل القاضی الامام شمس الاثمۃ محمود الا وزجندی عن المقبرۃ فی القویٰ اذا اندرست ولم یبق فیھا اشرا الموتیٰ لا العظم ولا غیرہ ھل یجوز زرعھا قابل واستغلاھا قال لا ولھا حکم المقبرۃ کذا فی المحیط کان فیھا حشیش یحش ویرسل الدواب فیھا کذا فی البحر الرائق))(عالمگیری)
پرانے قبرستان میں پھل دار درخت لگانے جائز ہیں او رپھل وغیرہ فروخت کر کے ان کی قیمت مسجد میں صرف کی جا سکتی ہے۔
((سئل نجم الدین فی مقبرۃ فیھا اشجار ھل یجوز صرفھا الی عمارۃ المسجد قال نمم ان لم سکنہ وقفا علی وجہ اٰخر الخ عالمگیری)) (محدث دہلی جلد نمبر ۱۰ ش نمبر ۸)