عذاب قبر سے بچنے کے لیے کیا پڑھنا چاہیے؟
ہمیشہ سورہ تبارک الذی عشاء کے بعد سونے کے قبل پڑھنا چاہیے، اور سورہ حم السجدہ کی بھی یہی فضیلت ہے۔ یعنی عذاب قبر سے بچنے کے لیے بہتر ہے کہ سورہ حٓم السجدہ بھی نماز عشاء کے بعد سونے سے قبل پڑھی جاوے۔
(فتاویٰ عزیزی جلد نمبر ۱ ص ۴۱۷)
توضیح الکلام فتاویٰ علماء کرام:… تفسیر ابن کثیر میں تحت سورہ ملک اور الم السجدہ کے ہے۔
((عن جابر رضی اللہ عنہ ان رسول اللّٰہ کان لا ینام حتّی یقرأ لم، تنزیل و تبارک الذی بیدہ الملک))