سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(109) اگر جنازہ کی پوری نماز نہ ملے..الخ

  • 4299
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 958

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر جنازہ کی پوری نماز نہ ملے، یعنی ایک تکبیر ملی اور شروع کی دو تین تکبیریں چھوت گئیں تو جنازہ کی نماز کس طرح پوری کرے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس طرح امام کے ساتھ چھوٹی ہوئی نمازوں کو سلام پھیرنے کے بعد پوری کرتے ہیں، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ((مَا اَدْرَکْتُمْ فَصَلُّوْا وَمَا فَاتَکُمْ فاتموا)) (مشکوٰۃ) ’’امام کے ساتھ جو پائو، ان کو پڑھ لو، اور جو چھوٹ جائے، اس کو بعد میں ادا کر لو۔‘‘

یہ حکم سب نمازوں کے لیے ہے، اس میں جنازہ کی نماز بھی شامل ہے، مؤطا مالک میں ہے، کہ امام مالک نے امام زہری سے پوچھا کہ اگر کوئی شخص جنازہ کی نماز کی بعض تکبیروں کو پائے، اور بعض کو نہ پائے، تو کیا کرے، تو زہری نے یہ جواب دیا کہ فوت شدہ تکبروں کے بعد میں ادا کرے۔

(الاعتصام جلد نمبر ۲۱ ش نمبر ۲، ۳) (شیخ الحدیث مولانا عبد السلام بستوی دہلوی رحمۃ اللہ)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 188

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ