سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(108) میت کو جب گھر سے قبرستان لے جائیں، تو سر آگے ہونا چاہیے..الخ

  • 4298
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1002

سوال

(108) میت کو جب گھر سے قبرستان لے جائیں، تو سر آگے ہونا چاہیے..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میت کو جب گھر سے قبرستان لے جائیں، تو سر آگے ہونا چاہیے، یا پیر اور جب میت کو قبر میں اتاریں تو قبلہ رخ کی طرف سے اتاریں، یا میت کو قبر کی پائیتی کی جانب سے قبر میں اُتاریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میت کا لے جانا تعامل مسلمین سے اس طرح ہے کہ میت کا سر آگے ہوتا ہے، اور پائوں پیچھے، کیونکہ غیر مسلم ہنود وغیرہ اس کے خلاف کرتے ہیں، وہ میت کو لے جاتے وقت پیر آگے کرتے ہیں، اور سر پیچھے،اور ایک حدیث سے بھی اس امر پر استدلال ہو سکتا ہے، جس میں ہے۔ ((قَدِّمُوْنِیْ قَدِأمُوْنِیْ)) ’’یعنی میت کہتا ہے کہ مجھ کو لے جائو۔‘‘آگے، اس سے بھی میت کی توجہ اور اقبال سمجھا جتا ہے، اور اقبال مستلزم ہے، سر کی جانب کو کیونکہ اقبال جسم کے اوپر کے حصے ہو تا ہے، دوسرے سر انسان کا اعلیٰ حصہ ہے، اس کو آگے ہی کرنا ذیبا ہے، تیسیر وقت پیدائش بھی انسان اکثر سر کے بل ہی پیدا ہوتا ہے، پس وقت وفات بھی اس کو سر کی طرف سے ہی گورستان لے جانا چاہیے، ہاں اس کے متعلق کوئی نص میری نظر سے نہیں گذری جس کسی اہل علم کو معلوم ہو تو مطلع فرمائیں۔

(الاعتصام جلد نمبر ۲۱ شمارہ نمبر ۲،۳) (شخ الحدیث مولانا عبد الجبار کھنڈیلوی رحمۃ اللہ )

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 187

محدث فتویٰ

تبصرے