جنازہ کی نماز میں امام اور مقتدی کو فاتحہ پڑھنی چاہیے،یا نہیں اگر سورہ نہ پڑھی گئی، تو نماز جنازہ ہو جائے گی، یا نہیں؟
نماز جنازہ میں پہلی تکبیر کے بعد دعائے ماثورہ پڑھ کر امام اور مقتدی کو سورہ فاتحہ پڑھنی ضروری ہے، صحیح بخاری میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ پڑھنا، آنحضرت ﷺ کا طریقہ ہے۔ ((حدیث لَا صَلٰوۃ لِمَنْ لَمْ یَقْرَأ بفاتحۃ الکتاب)) عام ہے، جو کہ ہر نماز کو شامل ہے، اگر امام یا مقتدی نے نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ نہ پرھی تو نماز باطل ہو گی، امام نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ بالجہر پڑھ سکتا ہے، ملاحظہ ہو نسائی شریف جلد نمبر ۱۔
(اہل حدیث گزٹ جلد نمبر ۸ شمارہ نمبر ۱۷) (مولانا محمد یونس دہلوی)