جنازہ بلند آواز سے پڑھنا شریعت محمدیہ میں جائز ہے یانہیں؟
جنازہ بلند آواز سے پڑھنا جائز ہے، مسلم جلد نمبر ۱ صفحہ ۲۱۱ میں حدیث ہے، عوف بن مالک رحمہ اللہ نے بیان کیا:
((صلی رسول اللّٰہ ﷺ علی جنازۃ فحفطت من دُعائِہٖ وھُوَ یقول اَللّٰھُمِّ اغْفِرْلَہٗ وَارْحَمْہُ الخ))
اس حدیث سے ظاہر ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جہری آواز سے جنازہ پڑھا ہے، اس کا انکار حدیث کا انکار ہے۔
(فتاویٰ اہل حدیث جلد نمبر ۲ صفحہ نمبر ۴۵۷)
(یوسف ابراہیمی مدرس مدرسہ دارالعلوم امر تسر تبائید محدث روپڑی)