سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(90) نماز جنازہ مسجد کے صحن میں پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

  • 4281
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1123

سوال

(90) نماز جنازہ مسجد کے صحن میں پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز جنازہ مسجد کے صحن میں پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز جنازہ مسجد میں جائز ہے آنحضرت ﷺ نے خود پڑھا حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ و حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا جنازہ مسجد میں پڑھا گیا، واللہ اعلم

تشریح:

… ازروئے حدیث صحیح کے مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا جائز و درست ہے، منتقی الاخبار میں ہے۔

((عن عَائشۃ رضی اللہ عنہا قالت لما توفی سعد بن ابی وقاص ادخلوا بہ المسجد حتی اصل علیہ فانکر واذلک علیھا فقالت لقد صلّی رسول اللّٰہ ﷺ علٰیہ ابنی بیضاء فی المسجد سھیل واخیہ رواہ مسلم وفی روایت ما صلی رسول اللّٰہ ﷺ عل سھیل بن البیضاء الا فی جوف المسجد رواہ الجماعۃ الا البخاری))

اس حدیث سے رسول اللہ ﷺ کا مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا ثابت ہے، اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے جنازہ کی نماز مسجد ہی میں پڑھی گئی تھی، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسجد میں نماز جنازہ کے درست اور جائز ہونے پر صحابہ رضی اللہ عنہم کا اجماع و اتفاق تھا، فتح الباری میں ہے۔

((جوقد روی ابن ابی شیبۃ وغیرہ ان عمر صلّٰی علی ابن بکر فی المسجد وان صھیبا صلّٰی عل عمر فی المسجد وفی روایۃ ووضعت الجنازۃ فی المسجد تجاہ المنبر وھذا یقضی الاجماع علی جواز ذلک الخ))

(فتاویٰ نذیریہ ص ۴۰۳، ج۱) (فتاویٰ ثنائیہ جلد نمبر ۱ ص نمبر۵۴۱)

(حررہ محمد یوسف عفی عنہ) (سید نذیر حسین دہلوی)

 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 161

محدث فتویٰ

تبصرے